شہدا کی بدولت ہم سکون سے رہتے ہیں، ڈی جی کوسٹ گارڈز


لسبیلہ : ڈائرکٹرجنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے کہا ہے کہ متحدہ ہندوستان سے پاکستان ہجرت کرنے والے مہاجروں نے ہی اصل قربانی دی ہے۔

انہوں نے یوم پاکستان پر اوتھل  میں کوسٹ گارڈ ہیڈ کواٹرز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہیدوں کی وجہ سے ہی آج ہم سکون سے اپنے گھروں میں میں رہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ افواج پاکستان اپنے ملک کی بقا کے لیے ڈٹ جائیں گی۔

بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے کہا کہ دشمن ہمیں نقصان پہنچانا چاہتا ہے تاکہ دنیا میں ہماری کوئی حیثیت نہ رہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، اپنی بقا کے لیے ہم اپنے ہتھیاروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ اس ملک میں بسنے والے ہر مذہب کے افراد نے قربانیاں  دی ہیں، ا س کی بقا کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ 

انہوں نے کہا کہ صرف وردی والے ہی نہیں بلکہ شہریوں کو بھی پاکستان کی ترقی اور بقا کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں