وزیر اعظم آج قوم سے خطاب کریں گے


اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان آج شام سوا چھ بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ ان کا خطاب سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے خطاب میں وزیراعظم مختلف امور پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ اس سلسلے میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بیرون ملک پاکستانیوں سے بات کریں گے، اس کے علاوہ وہ ڈیمز فنڈ کے حوالے سے قوم سے اپیل کریں گے۔ ان کے پیغام کا ایک اہم حصہ ڈیمز فنڈ ریزنگ کے  بارے میں ہو گا۔

وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے اپنی حکومت کی ترجیحات کا ذکر کیا تھا، انہوں نے حکومتی اخراجات کم کرنے اور وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں