کراچی کے شائقین میں ‘پرواز ہے جنوں’ کے چرچے


کراچی: حب الوطنی، بلند حوصلوں اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہم گروپ کی فیچر فلم ‘پرواز ہے جنوں’ نے ملک بھر کی طرح کراچی کے عوام کے دل بھی جیت لیے ہیں۔ 

شہر بھر کے سینماؤں میں فلم کی کامیاب نمائش جاری ہے اور ہال شائقین سے بھرے ہوئے ہیں۔ فلم دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ یوٹیوب پر فلم کا ٹریلر دیکھ کر متاثر ہوئے اور بڑے پردے پر فلم دیکھنے کا ارادہ کیا۔

یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے طیاروں اور فوجی جوانوں کے جذبوں کی عکاسی کرتی فلم “پرواز ہےجنوں” نے یوم دفاع پاکستان پر شائقین کو بھی جذباتی کر دیا۔

لوگوں نے ’پرواز ہے جنوں‘ کے کرداروں کی جاندار اداکاری اور فلم کے مترنم گانوں کی بھی شاندار الفاظ میں تعریف کی۔

پاک فضائیہ  کو خراج تحسین پیش کرتی فلم ’پرواز ہے جنوں‘ عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی۔

فرحت اشتیاق کے مکالموں اور حسیب احسن کی ہدایتکاری سے مزین فلم کی مرکزی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، شاز خان اور کبری خان شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں