نوکیا لا رہا ہے، دنیا کا پہلا 5 بیک کیمروں والا فون

نوکیا لا رہا ہے دنیا کا پہلا 5 بیک کیمرں والا فون


آپ نے 2 بیک کیمروں والے اسمارٹ فونز کے بارے میں تو سنا ہی ہو گا لیکن کیا کبھی 5 بیک کیمروں سے لیس فون دیکھا یا سنا ہے؟

نہیں نا؟ یہ خبر پڑھ کر ہمیں بھی اتنی ہی حیرانی ہوئی تھی۔ دنیا بھر میں فونز بنانے والی معروف کمپنی نوکیا نے ایسا ہی ایک فون بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں  بیک کیمرے کے 5 لینز نصب ہوں گے۔

ایک طویل عرصہ مارکیٹ سے غائب رہنے کے بعد 2016 کے آخر میں ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے نوکیا فونز متعارف کرائے جانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ 

مارکیٹ سے مثبت جواب ملنے کے بعد نوکیا نے ماضی کے مقبول فونز کو نئی شکل میں پیش کیا اور اب کمپنی ایک انوکھے فون کی تیاری میں مصروف ہے۔

اس فون کے نام اور ریلیز کے حوالے سے کمپنی نے تاحال کوئی معلومات جاری نہیں کیں تاہم مبینہ طور پر اس کی تصاویر مارکیٹ میں لیک ہو گئی ہیں۔ 

اس سے قبل  چینی موبائل کمپنی ہواوے اپنے فون پی 20 پرو میں  3 ریئر کیمرے پیش کر چکی ہے جبکہ سامسنگ کی جانب سے 4 بیک کیمروں والے اسمارٹ فون کی تیاری کی افواہیں بھی گرم ہیں۔


متعلقہ خبریں