شرجیل میمن کے خون کے نمونے پنجاب فارنزک بھیجنے کا فیصلہ

شراب ملنے کا معاملے، شرجیل کے خون کے نمونے پنجاب فارنزک بھیجنے کا فیصلہ|HUMNEWS.PK

کراچی: شرجیل میمن کے خون کے نمونے پنجاب فارنزک لیب میں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹرجنرل (ڈی آئی جی) جیل خانہ جات ناصر آفتاب نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی از سر نو تفتیش کے لیے شرجیل میمن کے خون کے نمونے آج حاصل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خون کے نمونے دو علیحدہ علیحدہ لیبارٹریز بھیجے گئے ہیں تاکہ تفتیش کرنے میں آسانی ہو۔ آغا خان لیبارٹری خون کے ایک نمونے سے 16 قسم کے ٹیسٹ کر کے رپورٹ دینے کی اہل ہے جبکہ پنجاب فارنزک لیب خون کے ایک نمونےکی 21 رپورٹس دے سکتی ہے اسی لیے شرجیل میمن کے خون کا ایک نمونہ پنجاب فارنزک لیب لاہور بھی بھیجا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی رپورٹس آنے کے بعد شرجیل میمن کی پرانی رپورٹس سے ان کا تقابل کرایا جائے گا اور اگر پرانی رپورٹ گمراہ کن پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

چند روز قبل شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملی تھیں تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ان میں شراب موجود تھی یا نہیں۔


متعلقہ خبریں