بلوچستان کابینہ کے مزید دو وزراء آج حلف اٹھائیں گے

’ریکوڈک کا فیصلہ اسلام آباد میں ہوا تو عوام سڑکوں پر ہونگے‘

فوٹو: فائل


کوئٹہ: بلوچستان کابینہ میں دو وزراء کا اضافہ کیا جا رہا ہے جن کی حلف برداری آج گورنر ہاؤس میں ہوگی۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور قائم مقام گورنر قدوس بزنجو بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے اسد بلوچ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار عبدالرحمان کھیتران سے حلف لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس میں صبح گیارہ بجے منعقد ہوگی جس میں اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو بلوچستان کابینہ میں مزید ایک وزارت اور مشیر کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کی حکومت سے ناراضگی برقرار ہے اور پی ٹی آئی نے وزارت اور مشیر کا عہدہ فی الحال لینے سے معذرت کرلی ہے۔
بلوچستان کی ابتدائی کابینہ میں دس وزراء نے حلف اٹھایا تھا جن میں نور محمد دومڑ، میر نصیب اللہ مری، سلیم کھوسہ، عارف حسنی، طارق مگسی، زمرک اچکزئی، سردار صالح بھوتانی، ضیاء اللہ لانگو، ظہور بلیدی اور سردار چاکر ڈومکی شامل ہیں۔

2018 کے عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے صوبے میں واضح برتری حاصل کی تھی۔ بی اے پی نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا اور وزیر اعلیٰ کے منصب کے لیے بی اے پی کے صدر جام کمال کو نامزد کیا جس کی حمایت پاکستان تحریک انصاف نے بھی کی۔


متعلقہ خبریں