وفاقی وزیر صحت کا پمز اور پولی کلینک اسپتال کا دورہ

وفاقی وزیر صحت کا پمز اور پولی کلینک اسپتال کا دورہ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اور پولی کلینک اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر برائے صحت نے اسلام آباد کے پمز اسپتال کی او پی ڈی، ایمرجنسی، کارڈیک سنٹر، وارڈز اور دیگر شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں مریضوں کو ملنے والی سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔  وزیر برائے صحت پولی کلینک اسپتال بھی گئے اور مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے پولی کلینک کے گائنی اور بچوں کے وارڈ کا دورہ بھی کیا۔

عامر محمود نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ صحت کے شعبے میں انشاءاللہ انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں گی اور مثبت تبدیلیوں کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

وزیر صحت نے ایمرجنسی میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر بریفنگ لی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج میں کوئی غفلت نہ برتی جائے۔


متعلقہ خبریں