پنجاب کابینہ میں توسیع، کفایت شعاری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع، نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

لاہور: پنجاب حکومت نے 23 رکنی صوبائی کابینہ میں 17 نئے وزرا شامل کر کے سابقہ حکومت سے بڑی کابینہ تشکیل دے دی۔ 

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی کفایت شعاری کے دعوے سیاسی نکلے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضمنی انتخابات سے قبل ہی کابینہ کی تعداد 41 کر لی۔ 

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں صوبائی کابینہ 38 ارکان پر مشتمل تھی  جبکہ موجودہ حکومت نے 23 رکنی کابینہ میں 17 ارکان مزید شامل کر کے 41 رکنی کابینہ تشکیل دے دی۔ 

صوبائی حکومت نے پہلے مرحلے میں 23 وزیر اور ایک مشیر بنایا اور دوسرے مرحلے میں نو وزیر، تین مشیر جب کہ پانچ اراکین اسمبلی کو معاون خصوصی مقررکرکے سادگی اور کفایت شعاری کا پول کھول دیا۔ 

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلہ میں بیشتر آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے اراکین کو ان کے دباؤ پر کابینہ میں شامل کیا گیا، جب کہ ایک اور وزیر کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ سے باؤ رضوان کو بھی پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا جس کے بعد نئے وزرا کی تعداد نو سے بڑھ کر دس ہو جائے گی اور کابینہ کی مجموعی تعداد 42 ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں