دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی سطح ایک بار پھر کم ہونا شروع


اسلام آباد: ملک بھر کے ڈیموں اور دریاؤں میں پانی کی سطح ایک بار پھر کم ہونا شروع ہوگئی۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک فٹ تک کم ہوگئی۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا ) کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح ایک ہزار پانچ سو 49 فٹ ہوگئی جب کہ تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح ایک ہزار پانچ سو 50 فٹ ہے۔ تربیلا ڈیم میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.000 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ 

منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح ایک ہزار ایک سو 77 فٹ ہے جب کہ منگلا ڈیم میں آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.068 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ 

اسی طرح دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 36 ہزار آٹھ سو کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک ہے جب کہ دریائے کابل میں پانی کی آمد 15 ہزار چار سو کیوسک اور اخراج بھی 15 ہزار چار سو کیوسک ہے۔ 

دریائے جہلم میں پانی کی آمد 12 ہزار چھ سو کیوسک اور اخراج دس ہزار کیوسک ہے جب کہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 56 ہزار سات سو کیوسک اور اخراج 24 ہزار نو سو کیوسک ہے۔ 

جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 57 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 49 ہزار کیوسک ہے جب کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 43 ہزار دو سو کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک ہے۔ 

اسی طرح تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 70 ہزار آٹھ سو کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 43 ہزار کیوسک ہے جب کہ گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 30 ہزار دو سو اور اخراج ایک لاکھ دو سو کیوسک ہے، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 81 ہزار تین سو کیوسک اور اخراج 30 ہزار ایک سو کیوسک ہے۔ 


متعلقہ خبریں