ڈیم فنڈ،امریکا میں مقیم پاکستانی کی ایک ارب ڈالر دینے کی خواہش

یوم استحصال: کشمیریوں کا سفیر بنا رہوں گا، وزیر اعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈیموں کی تعمیر کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے فنڈ اکھٹا کرنے کے لیے پارٹی رہنمائوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر فیصل جاوید کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈیموں کے لئے فنڈ جمع کرنے کی ذمہ داری دے دی۔

ذرائع کے مطابق فیصل جاوید نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ امریکا میں مقیم ایک پاکستانی ڈیم فنڈ میں ایک ارب ڈالر دینا چاہتا ہے۔

گزشتہ رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا تھا کہ پاکستان میں پانی کا ذخیرہ 30 دن کا ہے جب کہ 120 دن تک پانی کا ذخیرہ بہت ضروری ہے۔ پاکستان کو قحط سے بچانا ہے تو ڈیم بنانا ناگزیر ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ چیف جسٹس فنڈ کے ساتھ وزیراعظم کا فنڈ بھی شامل کر رہے ہیں، چیف جسٹس کے فنڈ میں 180 کروڑ اکٹھا ہوا ہے لیکن پاکستان کو اس سے کہیں زیادہ پیسہ چاہیے۔

وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ اگر ہر شخص 1000 ڈالر باہر سے بھیجیں تو پاکستان میں ڈالرز بھی آ جائیں گے اور دو ڈیم بھی بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وعدہ ہے کہ یہ پیسہ صرف ڈیم کی مد میں ہی خرچ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم 80 ارب سے بننا تھا لیکن پیسے نہیں تھےاوراس لیےاسے بنانے میں دیر ہوئی اور اب یہ 500 ارب روپے سے زیادہ ہو چکا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے ڈیم نہ بنائے تو 2025 تک ملک میں خشک سالی ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں