نسوار نہیں، سونف اور لونگ استعمال کیے، شاہد آفریدی


کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ یوم دفاع کے پروگرام میں نسوار نہیں سونگ اور لوگ استعمال کی تھی۔ 

کراچی میں نجی تقریب سے خطاب کے دوران صحافی نے نسوار استعمال کرتے ہوئے وائرل ہو جانے والی ویڈیو سے متعلق سوال کیا تو بوم بوم نے تردید کر دی اور کہا کہ آپ لوگ بھی لونگ اور سونف کا نشہ لے سکتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگرسندھ نے ترقی کرنی ہے تو اس کے لیے ٹیکنیکل لوگوں کو آگے لانا ہو گا، انہوں نے کہا کہ میں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بھی ٹیکنیکل لوگوں کو آگے لانے کا مشورہ دیا تھا۔

شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ تعلیم ہے اور پاکستان کے 45 فیصد بچے اسکولز سے باہر ہیں، انہوں نے کہا کہ سب کچھ وزیراعظم عمران خان نہیں کرسکتے ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کے اس نے مجھے قابل بنایا، سارے سلیبریٹیز کو مل کر کام کرنا چاہئے اور نیت کرنی چاہیے اللہ خود راستے کھول دیتا ہے۔

6 ستمبر کو جی ایچ کیو میں یوم شہدا کی تقریب کے دوران شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بوم بوم کو منہ میں کچھ ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں