کراچی میں آسٹریلین ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد

کراچی میں آسٹریلین ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد



کراچی: پاکستان میں اعلی تعلیمی اداروں کی کمی نے ہمارے نوجوانوں کو بیرون ملک اداروں کی جانب متوجہ کردیا ہے اور اس میں کوئی قباحت بھی نہیں، مفہوم حدیث قدسی ہے کہ علم حاصل کرو چاہے چین ہی کیوں نہ جانا پڑے۔

مستقبل کے معمار اعلی تعلیم کا جو خواب دیکھتے ہیں، اسے تعبیر دینے کے لیے ملکی اورغیرملکی تعلیمی اداروں نے آگہی کی تقریبات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ نوجوانوں میں بہتر تعلیم کا شعور پیدا کیا جا سکے۔

اس حوالے سے آسٹریلین ایجوکیشن ایکسپو کی جانب سے کراچی کی نجی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔

 اس ایکسپو میں 19 سے زائد صف اول کی بین الاقوامی  جامعات کے نمائندے طلبا کو ان کے مستقبل کے حوالے سے بریفنگ دیتے اورمعیاری تعلیم کے بارے میں مشورے دیتے دکھائی دیئے۔

ایکسپو کے دوران  آسٹریلیا میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں پاکستانی طالب علموں کو بہترین مواقع فراہم کئے جانے کے علاوہ تعلیم کی اہمیت سے آگاہی بھی دی گئی۔

شرکا نے تعلیم حاصل کرنے کے لئے مختلف ممالک کی جامعات میں دلچسپی ظاہر کی اوراس منفرد پلیٹ فارم کو خوب سراہا۔


متعلقہ خبریں