جسٹن ٹروڈو کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات

جسٹن ٹروڈو کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات


اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کم عمرترین نوبل انعام یافتہ اور اقوام متحدہ کی امن سفیر ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم ٹروڈو نے دنیا بھر میں خواتین اور بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے ملالہ کی قائدانہ کاوشوں کو سراہا۔

جسٹن ٹروڈو نے مسائل زدہ لڑکیوں اور خواتین کے لیے چارلیوکس میں 3.8 بلین ڈالر سے بننے والے کانفلکٹ سینٹر کے بارے میں بتایا۔

 دونوں شخصیات کے درمیان جی20 اور جی7 جیسے پلیٹ فارمز پر تعلیم نسواں کے مسئلے کو اجاگر کرنے اور تعلیم کو عالمی ترجیح بنانے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر ملالہ نے دنیا بھر میں چھوٹی بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم کے حصول میں درپیش مسائل کو سامنے رکھا اور انہیں حل کرنے کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملالہ کو کینیڈا کے سابقہ دورے کے دوران اعزازی شہریت سے نوازا گیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں