پاکستان ساف گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ساف گیمز کے سیمی فائنلز میں پہنچ گیا


ڈھاکہ: پاکستان فٹ بال ٹیم نے بنگلہ دیش میں جاری ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن (سیف ) گیمز کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ 

ہفتہ کے دن بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے بنگہ بدھو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بھوٹان کو 0-3 سے ہرادیا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے قومی ٹیم کو کم از کم تین گول کی برتری سے میچ جیتنے کی ضرورت تھی۔

پاکستان کی جانب سے ہنگو سے تعلق رکھنے والے محمد ریاض نے میچ کے 20 ویں منٹ میں پہلا گول کیا تو ٹھیک نو منٹ بعد بشیر احمد نے گول کر کے قومی ٹیم کی برتری بڑھادی۔

مقررہ وقت کے اختتام تک پاکستان کو 2-0 کی برتری حاصل تھی۔ قومی ٹیم میچ تو جیت گئی تھی لیکن ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے ایک گول اب بھی درکار تھا۔

اسٹاپ ٹائم جو کہ پانچ منٹ تھا، کا جب کھیل شروع ہوا تو پہلے ہی منٹ میں متبادل کھلاڑی فہیم احمد نے شاندار گول کر کے سیمی فائنل تک رسائی کا پاکستان ٹیم کا خواب حقیقت میں بدل دیا۔

قومی ٹیم نے 13 سال بعد ایونٹ کے اس درجے تک رسائی حاصل کی ہے۔ پاکستان نے آخری بار سیف گیمز کا سیمی فائنل اسلام آباد میں 2005  میں کھیلا تھا۔


متعلقہ خبریں