نئے پاکستان میں پرانے بلدیاتی اطوار


ملتان: نئے پاکستان میں پرانے بلدیاتی نمائندوں نے تاحال اپنے اطوار تبدیل نہیں کیے ہیں اور بدستور پرانے طریقے اپنا رکھے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق مدینتہ الاولیا ملتان میں منعقدہ میئرز کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سادگی اپنانے کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میئر ملتان کی جانب سے صوبہ پنجاب کے تمام میئرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ہے اور اس کے لیے تاریخی مقام دمدمہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق میئر ملتان کی جانب سے دی جانے والی دعوت میں شریک مہمانان کی تواضع کئی اقسام کے پکوانوں سے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرون شہر سے آئے مہمانان کے لیے مٹن چانپ، تکہ بوٹی، ملائی بوٹی، کباب، مٹن کناں، مٹن کڑاہی، بریانی اور افغانی پلاؤ تیار کیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق لذت کام و دہن کے لیے میٹھے میں آئسکریم سمیت کئی دیگر اقسام کی سوئٹ ڈشز بھی رکھی گئی تھیں۔

نومنتخب حکومت کے سربراہ عمران خان نے برسراقتدار آنے کے بعد سب سے پہلے سادگی پہ نہ صرف زور دیا بلکہ اپنی حکومت کی اولین ترجیح بھی کہا ہے۔


متعلقہ خبریں