کشمیر ہم ایوارڈز ٹوئٹر پر بھی چھا گیا

کشمیر ہم ایوارڈز ٹوئٹر پر بھی چھا گیا


اسلام آباد: کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں ہونے والے چھٹے ہم ایوارڈز کی تقریب آج ٹی وی پر نشر ہورہی ہے۔ ہم نیٹ ورک کے تعاون سے منعقد کیے گئے سالانہ ہم ایوارڈزشو میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی کہکشاں نے تقریب کو جہاں چار چاند لگائے وہیں  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی خوب سراہا گیا۔

ایوارڈز کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ #HumAwards اس وقت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹریند بن گیا ہے۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ ہم ایوارڈز کی تقریب نشر ہونے کا شدت سے انتظار کررہے تھے۔

شائقین نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کی اسٹیج پرفارمنس پر دل کھول کر داد دی تو کچھ ٹوئٹر صارفین نے من پسند اداکاروں کو ایوارڈ نا دیے جانے پر گلے شکوے بھی کیے۔

نئے ابھرتے ہوئے اداکار احد رضا میر کی کریئر کی پہلی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا۔ صارفین حیران تھے کہ احد صرف اچھے اداکار ہی نہیں ہیں بلکہ اچھے ڈانسر بھی ہیں۔

فواد خان، احد رضا میر اور حمزہ علی عباسی کے پرکشش انداز کے چرچے ہوئے تو ‘پرواز ہے جنوں’ کی اداکاراؤں کبری خان اور ہانیہ عامر کی پرفارمنس کو بھی خوب داد ملی۔

ہم ایوارڈز کی گونج نا صرف ملک کے کونے کونے بلکہ پڑوسی ملک میں بھی سنائی دی۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے ٹوئٹر صارفین بھی تقریب کے مزے لوٹتے رہے اور اپنے خیالات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کرتے رہے۔


متعلقہ خبریں