نئے ڈیم کی تعمیر میں ہم نیوز کا کردار


اسلام آباد: پانی کی کمی اور ڈیمز بنانے کا معاملہ جہاں پورے ملک میں زیر بحث ہے وہیں ہم نیوز نے اپنی لانچنگ سے اب تک مسلسل نئے ڈیمز کی تعمیر پر زور دیا اور متعدد بار اپنے بلیٹنز میں تیزی کے ساتھ کم ہوتے پانی کے وسائل کی جانب قوم اور حکمرانوں کی توجہ مبذول کرائی۔

ہم نیوز نے اپنی تاسیس کے ساتھ ہی پاکستان کے سب سے بڑے مسئلے ڈیمز نہ ہونے اور پانی کے کم ہوتے وسائل کو زیر بحث لایا۔ ہم نے بتایا کہ ملک تیزی کےساتھ خشک سالی کی جانب بڑھ رہا ہے اور اگر فوری طور پر ڈیمز کی تعمیر اور پانی کے مسئلے پر توجہ نہ دی گئی تو مملکت خداد خشک سالی سے دوچار ہوجائے گی، ہمارے ہرے بھرے کھیت بنجر زمینوں میں بدل جائیں گے۔

پاکستان کو درپیش اہم مسئلے کے حوالے سے ہم نیوز نے ایک نہیں کئی بار اپنے بلیٹنزمیں نئے ڈیموں کی ضرورت اور ان کی تعمیر میں صرف کیے۔ 

آگے کی سوچ کو اپنا ویژن تسلیم کرنے والا ہم نیوز حقیقی زندگی سے جڑے موضوعات کا انتخاب کر کے بہت کم وقت میں پاکستانی الیکٹرانک میڈیا میں ایک منفرد حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

ہم نے ہمیشہ عوام کو پانی کی قدر کرنے، اسے ضائع ہونے سے بچانے، اس مقصد کے لیے نئے ڈیموں  کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا۔ ہم آئندہ بھی پاکستان کے اہم ایشوز کو زیربحث لاتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں