اگست میں اسٹریٹ کرمنلز کراچی پر بھاری رہے


کراچی: شہر قائد میں اگست کے دوران بھی اسٹریٹ کرمنلز کا عفریت بے قابو رہا جس سے کراچی کے مکین لوٹ مار کا نشانہ بنتے رہے۔

اسٹریٹ کرمنلز نے شہریوں کو ہزاروں موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور سینکٹروں گاڑیوں سے محروم کر دیا۔ سٹیزن پولیس لائژون کمیٹی ( سی پی ایل سی ) نے ماہ اگست کے جرائم سے متعلق اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ جاری کر دی ہے۔

اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ماہ اگست میں بھی لٹیرے سڑکوں پر دندناتے رہے جب کہ پولیس اسٹریٹ کرمنلز کے سامنے بے بس نظر رہی۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق  گزشتہ ماہ شہریوں کو 140 گاڑیوں اور دو ہزار 845 موٹرسائیکلوں سےمحروم کیا گیا۔ لیٹروں نے کراچی والوں کے تین ہزار436 موبائل فونز پر ہاتھ صاف کرنے کے ساتھ بینک ڈکیتی کی بھی ایک واردات کی۔

روشنیوں کے شہر میں بھتہ خوری کی پانچ اور اغوا برائے تاوان کی دو وارداتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔

گزشتہ ماہ میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا اور 31 روز میں 30 افراد کو ابدی نیند سلایا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے شہریوں سے چھینے اور چوری کیے گئے صرف 169 موبائل فونز، 533 موٹر سائکلیں اور 64 گاڑیاں برآمد کی ہیں۔


متعلقہ خبریں