کراچی: فیڈرل بی ایریا کےمکان سے مرد اور عورت کی نعشیں برآمد

گرل فرینڈ سے بات کرنے پر دوست قتل

فوٹو: فائل


کراچی: فیڈرل بی ایریا کے مکان سے ایک مرد اور شادی شدہ خاتون کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا واقعے رات گئے پیش آیا، مقتولین کے جسموں پر تشدد کے بھی نشانات موجود ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ دونوں کو تشدد کرنے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ 

دونوں مقتولین کی شناخت ہونے کے بعد اُنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لڑکے کی شناخت عمیر عالم اور خاتون کی شناخت عصمت کے نام سے ہوئی ہے۔ 

ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ نے ہم نیوز کو بتایا کہ ملزم صابر نے غیرت کے نام اپنی بیوی عصمت اور اس کے آشنا عمیر عالم کو تشدد کے بعد قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ 

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن میں مقتولہ عصمت بی بی کا شوہر صابر اور والد خیر محمد شامل ہیں۔ 

ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولین کو نشانہ بنانے میں عصمت کا شوہر ملوث ہے جو دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں