یو ایس اوپن: سرینا ولیمز پر 17 ہزار ڈالرز کا جرمانہ

یو ایس اوپن: سرینا ولیمز کو 17 ہزار ڈالر جرمانہ


نیو یارک: معروف ٹینس اسٹار سرینا ولیمزکو یو ایس اوپن چیمپئن شپ  میں غصے کا  اظہار مہنگا پڑ گیا۔ 

ہفتے کے روز کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میچ میں سرینا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 17 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

امریکی ٹینس اسٹار نے میچ کے دوران مجموعی طور پر تین بار ضابطہ اخلاق توڑا۔

سابق چیمپئن نے امپائر کی جانب سے مبینہ غلط فیصلے پرامپائر سے بدزبانی کی جس پر انہیں 10 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ میچ کے دوران کوچنگ لینے پرچار ہزارڈالر جب کہ ریکٹ توڑنے پرتین  ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ 

تنازعات سے بھرپور میچ ہارنے پر معروف ٹینس کھلاڑی نے  اپنا ریکٹ  زمین پر پٹخ کر توڑ دیا تھا۔ 

سینئر ٹینس کھلاڑی کو جاپان کی نوجوان پلیئر نوآمی اوساکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2, اور 6-4 سے شکسکت دی تھی۔ سرینا ولیمزنے اپنی ہار کا ملبہ میچ امپائر کارلوس راموس پر ڈال دیا  ہے۔ 

میچ کے دوران اپنے بوکس سے کوچنگ ٹپس لینے پر راموس نے سرینا کے دو پوائنٹس کم کر دیے تھے جو بظاہر ان کی ہار کا سبب بنا۔ 


متعلقہ خبریں