نواب شاہ: گھر سے نوجوان کی نعش برآمد


نواب شاہ: موہنی بازار میں واقع ایک گھر سے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نعش اے سیکشن تھانے کی حدود میں گھرسے برآمد ہوئی ہے جو موہنی بازار میں واقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق نعش کی اطلاع ملنے پرجب پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو نوجوان اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پڑا تھا۔ 

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کیس کو آگے بڑھایا جائے گا تاہم ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں مردہ پائے جانے والے نوجوان کی بیوی صبا کو حراست میں لے لیا گیا ہے کیونکہ تاحال موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صبا سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق مردہ پایا جانے والا نوجوان سابقہ لیڈی کونسلر بیگم احسان شریف کا بیٹا ہے۔


متعلقہ خبریں