امریکہ اورخلیجی ممالک کی سربراہ کانفرنس ملتوی


فلسطین: امریکہ اورخلیجی ممالک کی سربراہ کانفرنس دسمبر کے آخر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خلیج و امریکہ سربراہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں ملتوی کی گئی ہے جب امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔

امیر کویت نے امریکی صدر سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دو طرفہ تعاون، خلیجی ممالک کے درمیان پائے جانے والے بحران اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاہے۔

امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کا کہنا تھا کہ امریکہ اور کویت کو توقع ہے کہ خلیجی ممالک کے درمیان بحران جلد ختم ہوجائے گا۔

واشنگٹن، امریکہ میں الجزیرہ کی نامہ نگار نے اہم سفارتی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور خلیجی ممالک کی سربراہ کانفرنس دسمبر تک ملتوی ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں