ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی پڑنے کا امکان

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصوں میں آج پیر کے روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ،  ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سے گرمی اور حبس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے پیر کے روز اسلام آباد میں بارش کا 40 فیصد امکان ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے علاقوں لاہور، فیصل آباد اور مری میں پیر کے روز بارش کا 60 فیصد امکان ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، سکھر اور حیدر آباد کا پارہ بالترتیب 25، 24 اور 25ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جب کہ آئندہ تین روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

موسم کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق پیر کے روز پشاور کا درجہ حرارت 25، کوئٹہ 17، ملتان 30، ڈیرہ اسماعیل خان 40 اور تربت کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز لاہور55، اوکاڑہ 25، مری 22، فیصل آباد نو اور قصور میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دادو، سبی، نوکنڈی 42، روہڑی، بھکر، دالبندین، اور تربت 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے گرم ترین مقامات رہے۔


متعلقہ خبریں