اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ مجموعی طور پرمارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

ہفتہ کے روزحصص مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت ہوا اورکے ایس ای 100 انڈیکس میں 50 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔ اس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 40 ہزار907 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

 تاہم یہ مثبت سلسلہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا، جس کے بعد مارکیٹ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے دباؤ میں آ گئی۔ شیئرز کی فروخت شروع ہوتے ہی اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس شدید مندی ظاہر کرنے لگا۔

کاروبار کے دوران شدید مندی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک وقت میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی، لیکن بعد میں مارکیٹ مین کچھ بہتری آئی اورانڈیکس نے کچھ گین بھی کیا لیکن انڈیکس بدستورمنفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ 

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر مارکیٹ 223 پوائینٹس کی کمی کے بعد 40684 پوائینٹس پر بند ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری

قبل ازیں جمعہ کے روز کاروبار کے اختتام پر کےایس ای 100 انڈیکس میں 411 پوائینٹس کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد مارکیٹ 40729 پوائینٹس کی سطح پربند ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں