پرواز ہے جنوں دفاع پاکستان پر بننے والی فلموں میں سرفہرست


اسلام آباد: مومنہ درید پروڈکشنز اور ہم نیٹ ورک کے اشتراک سے بنائی گئی فلم “پرواز ہے جنوں” نے دفاع وطن کے موضوع پر اب تک بنائی گئی تمام فلموں میں سے منفرد فلم کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

عیدالاضحی پر ریلیز کی گئی فلم آتے ہی باکس آفس پرچھا گئی، شائقین نے امیدوں سے بڑھ کر فلم کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ شائقین کے مطابق فلم کا موضوع انتہائی اچھوتا ہے اور فنکاروں نے اداکاری کا حق دکھا کر فلم کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

شائقین نے فلم دیکھنے کے بعد کہا کہ اس کی مدھرموسیقی،، عمدہ شاعری اور عاطف اسلم کی جادو بھری آواز نے خوبصورت رنگ بکھیرے ہیں، ارض پاک سے محبت اور وفاداری کا پیغام دیتی فلم کوفلم بینوں نے لالی وڈ کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا۔

پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتی فلم کو ایکشن اور رومانس نے مل کر دوآتشہ بنا دیا ہے جس نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ پاکستان میں فلمائے گئے گانوں نے بھی سوشل میڈیا پر ریکارڈ توجہ حاصل کی۔ فلم کے کچھ نغموں کو ریلیز کے کچھ دن بعد ہی ایک ملین مداحوں نے دیکھا اور شیئر کیا۔

سوشل میڈیا پر دھوم

22 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم پاکستان اور بیرون ممالک میں بھی کامیابیاں سمیٹنے میں کامیاب رہی،فلم نے کامیابی کے سفر کا ایک اور سنگ میل اس وقت عبور کیا جب آن لائن دنیا پر حکمرانی کرنے والی مقبول ترین ویب سائٹس پر شائقین نے ’پرواز ہے جنوں‘ کو خوب سراہا اور بہترین ریٹنگ دی۔

گوگل کی ملکیتی ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب پر فلم کے ٹیزرز اور پرومو کے بعد ’پرواز ہے جنوں‘ کے مختلف مناظر کو بھی شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا جس کا ثبوت ان ویڈیو کلپس کے بہترین ویوز کی صورت موجود ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور فلم ناقدین نے ’پروز ہے جنوں‘ کی کہانی اور اس کی پکچرائزیشن کی تعریف کی۔

فلم شائقین اس بات پر متفق نظر آئے کہ مومنہ درید کی پیشکش میں فرحت اشتیاق کے مکالمے، حسیب احسن کی ہدایتکاری، فنکاروں کی پرفارمنس اور سب سے بڑھ کر موضوع کے اچھوتے پن نے اسے ایک منفرد اردو فیچر فلم بنا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں