اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کی کوششیں تیز

فوٹو: ہم نیوز

اسلام آبد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان واپس لانے کے لیے کوششیں تیز ہو گئی ہیں، اس سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر انٹرپول طارق ملک کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق اسحاق ڈار کو واپس لایا جائے گا، اور اس سلسلے میں کوئی بھی قانونی رکاوٹ ہوئی تو اسے دور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عدالتی احکامات پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ڈائرکٹر ایف آئی اے نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بریفنگ دی۔

اس سے قبل اسحاق ڈار کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ ضبط کیا جا چکا ہے، ان کا عام پاسپورٹ پہلے ہی بلیک لسٹ میں شامل ہے۔

اس اتوار کو پاکستانی وزارت خارجہ نے سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیے تھے۔

اسحاق ڈار پاسپورٹ کی منسوخی کے بعد برطانیہ سے باہر سفرنہیں کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز