51000نوکریاں دیں گے،ڈاکٹر یاسمین راشدکااعلان

جہاں سے چاہیں ڈاکٹر بلوالیں، باہر جانے دینے پہ میرا اختیار نہیں ہے۔ یاسمین راشد

فوٹو: فائل


ملتان: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آئندہ 100 دن کے اندر ہر اسپتال کی ایمرجنسی میں ادویات موجود ہوں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تمام نوکریاں میرٹ پر دی جائیں گی اورہم 51000 نوکریاں دیں گے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ہیلتھ پالیسی بنائے گی جوآئندہ تین مہینوں میں سامنے آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اولین فرض صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ اسپتالوں میں بیڈز، ڈاکٹرز اور نرسوں کی کمی ہے جب کہ مجھ سے کہا گیا تھا کہ اسپتالوں کے دوروں کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگراسپتالوں کے  دورے نہیں کیے جائیں گے تو عوامی مسائل کیسے حل ہوں گے؟

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اب عوام کا فائدہ ہوگا کیونکہ عوام  کا پیسہ عوام پر ہی لگے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نےسابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ 50 فیصد نوکریاں بھی نہیں دیں لیکن ہم 51000 نوکریاں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان نوکریوں کا بجٹ اورسارا انتظام بھی موجود ہے۔


متعلقہ خبریں