پی کے 23 کے سرکاری نتائج جاری، شوکت یوسفزئی کامیاب


اسلام آباد: خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 23 شانگلہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سرکاری نتائج جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی کامیاب قرار پائے ہیں۔

انتہائی کم ٹرن آؤٹ والے ضمنی الیکشن کے سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی 35940 لینے میں کامیاب ہوئے جب کہ ن لیگ کے رشاد خان 17378 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

حلقے میں کل 55748 ووٹ پول کیے گئے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 48079 اور خواتین کے ووٹوں کی تعداد 7669 رہی، حلقے میں ووٹوں کی شرح کا تناسب 27.80 فیصد رہا۔ 

شانگلہ کے حلقہ پی کے 23 میں ہونے والے عام انتخابات میں خواتین کے ووٹوں کی شرح 10 فیصد سے کم تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے کے نتائج کو کالعدم قرار دے دیا تھا، ضمنی انتخابات میں خواتین کے ووٹوں کی شرح 13.75 فیصد رہی۔


متعلقہ خبریں