میدان کرکٹ کا آخری دن گزارتے الیسٹر کک بھارت پر بھاری رہے


لندن: انگلینڈ کے اوپنر بیٹسمین الیسٹر کک کا ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں آج آخری دن ہے، برطانوی کھلاڑی اپنے کیریئر کے دوران بھارت پر مختلف حوالوں سے بھاری پڑتے رہے۔

الیسٹرکک کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری اور آخری میچ میں بھی سنچری بنانے والے دنیا کے پانچویں کھلاڑی ہیں۔ کک کی سنچریوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی دونوں سنچریاں ہی بھارت کے خلاف ہیں۔ 

33 سالہ بلے باز الیسٹرکک نے اپنی پہلی سنچری بھارت کے خلاف 2006 میں بنائی تھی اور اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی آخری شاندار سنچری بھی بھارت کے خلاف ہی بنا ڈالی۔ 

ٹیسٹ فورمیٹ میں سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے والوں کی فہرست میں الیسٹر پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ کک نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 33 سنچریز اور 57 ہاف سنچریز کی مدد سے 12 ہزار چار سو 72 رنز بنائے۔ 

الیسٹر کک نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے سب سے زیادہ رنز بھی بھارت کے خلاف ہی بنائے ہیں، انگلش اوپنر نے یہ اعزاز 2011 میں دو سو 94 اسکور کر کے حاصل کیا تھا۔


متعلقہ خبریں