محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت بنائے جانے پر حلف نہیں لیا

محمد میاں سومرو چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو وفاقی وزیر کے بجائے وزیر مملکت بنانے پر حلف اٹھائے بغیر واپس کراچی چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ایوان صدر میں وفاقی کابینہ میں نئے شامل کیے جانے والے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی حلف برداری ہونا تھی تاہم محمد میاں سومرو اس میں شریک نہیں ہوئے۔

معاملہ سے آگاہ ذرائع کا دعوی ہے کہ محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت بنائے جانے کے باعث حلف نہیں اٹھایا۔

قبل ازیں سامنے آنے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے محمد میاں سومرو کو وفاقی وزیر برائے نجکاری بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں وزیر مملکت کا عہدہ دینے کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس پر وہ حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے بغیر واپس چلے گئے۔

محمد میاں سومرو ماضی میں چیئرمین سینیٹ سمیت اہم ترین عہدوں پر فائر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین عہدوں پر فائر رہنے والے شخص کے لیے وزیر مملکت بننا مناسب نہیں۔


متعلقہ خبریں