شوکت یوسفزئی کو وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا بنانے کا فیصلہ

جے یو آئی ف کے کارکنان کے خلاف مقدمات بنیں گے، شوکت یوسف زئی

فوٹو: فائل


اسلام آباد/پشاور: وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کو وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شوکت  یوسف زئی  نے پی کے 23 میں گزشتہ روز ہونے والا ری پولنگ کا معرکہ بڑے مارجن سے جیتا تو پی ٹی آئی  قیادت بھی خوش ہو گئی۔

ہم نیوز کے مطابق شوکت یوسفزئی کو قلمدان دینے کا نوٹیفکیشن اسمبلی رکنیت کاحلف لینے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

معاملہ سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ری پولنگ جیتنے کی صورت میں انہیں وزارت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس سے پہلے انہیں خیبرپختون خوا حکومت کا ترجمان بھی  مقرر کیا گیا تھا تاہم ضمنی انتخاب میں امیدوار بننے کے بعد وہ عہدہ سے مستعفی ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں