وزیراعظم نے کھیلوں کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس قائم کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے تمام ادھورے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں۔ 

وزیراعظم کی زیر صدارت کھیلوں کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں کھیلوں کی صورتحال پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ 

وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی کو ملک میں کھیلوں کی بحالی کے لئے قائم کی گئی ٹاسک فورس کا چئیرمین مقرر کر دیا۔ ٹاسک فورس کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔ 

ٹاسک فورس تمام اسپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے سفارشات بھی مرتب کرے گی جب کہ ٹاسک فورس فیڈریشنز کو ملنے والے فنڈز اور ان کے استعمال کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لے گی۔ 

وزیراعظم عمران خان سے منگل کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے منتخب ہونے والے چیئرمین احسان مانی نے ملاقات کی اور اس دوران وزیراعظم نے انہیں ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا ڈھانچہ بہتر بنانے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں