جمہوریت اورپارٹی بیگم کلثوم کی مقروض رہے گی،شہباز شریف


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ اپنی بھابھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمہوریت بھی بیگم  کلثوم نواز کی مقروض رہے گی۔

راولپنڈی روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ ماں، بہن، بیٹی اوراہلیہ کے طورپر انہوں نے مثالی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

بیگم کلثوم نواز کی دنیائے فانی سے رخصتی کو بڑا نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں انہوں نے مردانہ وار مصائب کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔

لاہورسے راولپندی آمد کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اڈیالہ جیل پہنچے جہاں ان کی بھائی نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات ہوئی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ جنید صفدر اورماہ نور صفدر بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جیل ٓحکام کی جانب سے شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ہم نیوز کےمطابق ملا قات میں بیگم کلثوم نوازکی میت وطن واپس لانے اوران کی تدفین کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد لندن کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

پی ایم ایل کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے مرکزی صدر شہباز شریف کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف اورسلمان شہباز بھی لندن جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں