اسلام آباد:ڈبل سواری پر دس دن کے لیے پابندی عائد


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹرسائیکل پہ ڈبل سواری پر دو ماہ کے لئے عائد کی جانے والی پابندی کی مدت کم کرکے صرف دس دن کردی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اتوار کے دن اسلام آباد کی انتظامیہ نے محرم الحرام کے پیش نظر موٹر سائیکل پہ ڈبل سواری پر  دو ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی جانب سے جا ری نو ٹی فکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 60 دنوں کیلئے پابندی ہو گی جب کہ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر متنازع لٹریچر،پمفلٹس کی اشاعت اوروال چاکنگ پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس بار سیکیورٹی خدشات بہت زیادہ ہیں تو اسی سبب اس تمام عرصے کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے لیکن یہ اقدامات بھی عوام ہی کی سیکیورٹی کے لیے ہیں۔ 

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے عوام کی مشکلات کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے  مطابق پابندی کو 10 دن تک محدود کردیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔


متعلقہ خبریں