عالمی عدالت نے امریکی دباؤ مسترد کردیا

عالمی عدالت نے امریکی دباو مسترد کردیا


دی ہیگ: انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی ) نے امریکی دباؤ مسترد کرتے ہوئے اپنی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی عدالت نے منگل کے روز جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ آئی سی سی  ایک خود مختار عدالت ہے اور اسے 123 ممالک کی حمایت حاصل ہے، کسی دباؤ میں آئے بغیر انصاف کی فراہمی کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت اصولوں اورقوانین کی عمل داری کے لیے کام کرتی رہےگی۔

 گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی کےمشیرجان بولٹن نےعالمی عدالت کو امریکی معاملات میں ‘دخل اندازی’ سے متنبہ کیا تھا۔

پیر کے روز اپنے ایک بیان میں جان بولٹن نے کہا تھا کہ اگرعالمی عدالت نے  افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں پرمقدمہ چلایا توججوں پرپابندی لگا دیں گے۔ 

جان بولٹن کا مؤقف کہ  امریکہ پابندیوں کے ساتھ ساتھ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے عالمی عدالت کے اختیارات میں کمی کی سفارش بھی کرے گا۔

آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر نے نومبر 2017 میں امریکی فوجیوں پر جنگی جرائم کے حوالے سے تحقیقات شروع کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔


متعلقہ خبریں