ایٹا ٹیسٹ کیس:پشاورہائیکورٹ میں اعلی حکام کی طلبی

پشاور ہائیکورٹ

پشاور: عدالت عالیہ پشاور نے میڈیکل کالجوں کے ’ایٹا‘ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملے میں 13 ستمبر کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قومی احتساب بیورو (نیب) اور انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کو پیش ہونے کا حکم جاری کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے ڈائریکٹر ایٹا سے استفسار کیا کہ ایٹا میں اتنی شکایات ہونے کے باجود ان کے محکمے نے کیا کارروائی کی؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پرچہ آؤٹ کیس میں ڈرائیور اور چوکیدار کو گرفتار کرلیا لیکن بڑی مچھلیوں پر کیوں ہاتھ نہیں ڈالا گیا؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈی جی نیب سے ہم معاملے کی انکوائری کروائیں گے۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام 19 اگست کو منعقد ہونے والا میڈیکل ایٹا انٹری ٹیسٹ 2018 کا پرچہ آئوٹ ہونے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) یوتھ فورم ڈاکٹر حامد خان نے الزام عائد کیا تھا کہ ٹیسٹ کامکمل پرچہ 12 اگست کو ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر آؤٹ ہو چکا تھا۔

پی ڈی اے نے پرچہ آؤٹ ہونے سے متعلق شواہد موجود ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور تمام ثبوت پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں