پارلیمنٹ اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان قومی اسمبلی

صدارتی انتخاب

اسلام آباد: ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی یا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں اجلاسوں کے سمن جاری ہو چکے ہیں اور ان کے ملتوی ہونے کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

سابق اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کے موجود اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ رابطے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی بھی تصدیق نہیں کر سکتے۔

اس سے قبل نومنتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو طلب کیا تھا، وہ مشترکہ اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کریں گے۔

تاہم اس حوالے سے میڈیا میں یہ خبریں آئی تھیں کہ بیگم کلثوم نواز کی رحلت کے باعث یہ اجلاس ملتوی کرنے پر غور ہو رہا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں