نواز شریف کل شام لوگوں سے ملاقات کریں گے، مریم اورنگزیب

العزیزیہ ریفرنس: میڈیا کو نواز شریف سے گفتگو سے روک دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے جمعرات شام چار سے چھ بجے تک لوگ ملاقات اور تعزیت کر سکیں گے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ میاں نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے وہ تعزیت کے لیے آنے والوں سے ملاقات نہیں کر پائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور آصف کرمانی تعزیت کے لیے آنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کی مہمان نوازی میں مصروف ہیں۔

جاتی امرا پر آنے والے لوگوں نے مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے لیے دعا کی اور ان کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز نے مشکل وقت میں ایک فوجی آمر کا مقابلہ کیا تھا اور اس کے لیے ہر قسم کی قربانی دی تھی۔

کلثوم نواز کی میت لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک سے ریجنٹ پارک مسجد منتقل کی گئی ہے جہاں 13 ستمبر کو ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے بعد ان کی میت پاکستان جمعہ کی صبح پاکستان پہنچائی جائے گی۔

شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی تدفین جاتی امرا میں کی جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں