سونے کی قیمت میں فی تولہ 200 روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں200 کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

کراچی : پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کے روز کاروباری دن کا اختتام سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافے کے ساتھ ہوا۔

اس اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت 58 ہزار 650 روپے فی تولہ اور 10 گرام کے نرخ 172 روپے اضافے کے بعد 50 ہزار دو سو 83 روپے ہو گئے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 800 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی، حیدر آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں کاروباری دن کے آغاز پر فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 450 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 50 ہزار 111 روپے تھی۔

منگل کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک ساتھ دو ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے سبب بدھ کے روز  مقامی سطح پر بھی خرید و فروخت میں نرخ بڑھ گئے۔

گزشتہ روز عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت1194 ڈالر رہی جبکہ بدھ کے روز قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران دو ہزار سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ قبل ازیں ستمبر کے آغاز پر بھی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں