بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعہ کو ادا کی جائے گی


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ 14 ستمبر 2018 بروز جمعتہ المبارک شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی، جاتی عمرہ میں ادا کی جائے گی۔

میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امراء میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق مرحومہ کی میت جمعہ کو پاکستان منتقل کی جائے گی، پنجاب کے سابق وزیراعلی شہباز شریف پہلے ہی لندن روانہ ہو چکے ہی جہاں وہ میت کو پاکستان منتقل کرنے کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔

اس سے قبل نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد تینوں بدھ کی شب لاہور پہنچے۔ شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے جہاں تعزیت کے لیے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد جاری ہے۔


متعلقہ خبریں