عوامی مسائل حل کرنے کے لیے شکایتی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا کمپلین سیل قائم کرنے کا فیصلہ|humnews.pk

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کے لیے کمپلین سیل (شکایتی مرکز) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں شہری اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں، شکایتی مرکز وزیراعظم سیکرٹریٹ میں قائم کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرکز کے قیام کا مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ عوام کی آواز حکومت تک پہنچ سکے اور عوامی مسائل حل کیے جا سکیں۔

حکومت کا خیال ہے کہ اس سیل کے قیام سے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوں گے۔ یہاں شہریوں کی شکایات درج کی جائیں گی اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں گے۔

اگرچہ حکومت نے اس سلسلے میں اصولی طور پر فیصلہ کر لیا ہے لیکن ابھی تک شکایتی مرکز کے قیام کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔


متعلقہ خبریں