کابینہ کا اجلاس طلب ، وزارت کیڈ کا خاتمہ ایجنڈے کا حصہ


اسلام آباد: 13 ستمبر کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے سات نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، ایجنڈے کے نکات میں وزارت کیڈ ختم کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں طلب کے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریگولیٹری نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹاسک فورس کے قیام اور چئیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔

کیبنٹ ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اثاثہ جات کی ریکوری کے لیے یونٹ کی منظوری اور انکم ٹیکس ترمیم آرڈیننس کے معاملات بھی کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔

سات نکاتی ایجنڈے میں پاکستان نیوی کے قوانین میں ترمیم کا معاملہ بھی شامل ہے جبکہ کابینہ اجلاس میں صحت سے متعلقہ امور پر بھی غور کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں