کراچی: ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ

کراچی: ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: گنجان آباد شہر کراچی میں ٹریفک حادثات میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران 148 افراد ان حادثات کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے سال 2017 اور18 کے تقابلی جائزے پر مشتمل رپورٹ کے مطابق 2018 میں اب  تک ہونیوالے مختلف ٹریفک حادثات میں 107 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

رواں برس کراچی کی سڑکوں پر 99 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوئے جب کہ شہر کی سڑکوں پر دوڑنے والی ہیوی ٹریفک نے سب سے زیادہ 37 جانیں لیں۔

رپورٹ کے مطابق منی بسوں اور کوچ کی زد میں آکر 17 افراد ہلاک ہوئے۔ کراچی میں رواں برس ہونے والے ٹریفک حادثات کی زد میں آکر ایک سو سے زائد موٹر سائیکل سوار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  2017 میں 137 افراد جاں بحق اور 197 زخمی ہوئے تھے۔ سب سے زیادہ ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں