ایپل نے آئی فون کے تین نئے ڈیزائن متعارف کرا دیے

ایپل نے نئے آئی فون متعارف کرا دیے

کیوپرٹینو: انتظار کی گھڑیاں ہوئیں ختم، ایپل نے آئی فون کے تین نئے ڈیزائن متعارف کرا دیے ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر کیوپرٹینو میں واقع اسٹیو جوبز تھیٹر میں بدھ کے روز ہونے والی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ایپل آئی فون ٹین ایس، آئی فون ٹین میکس اور آئی فون ٹین آر کے علاوہ ایپل واچ سیریز 4 بھی متعارف کرائی گئی۔

تینوں نئے فون پچھلے سال متعارف کرائے گئے آئی فون ٹین کے نئے ورژنز ہیں جن میں سی پی یو، اسکرین ڈسپلے، کیمرا اور بیٹری کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

آئی فون ٹین ایس اور ٹین میکس میں سائز کے علاوہ تمام فیچرز ایک جیسے ہیں، آئی فون ٹین ایس اور ٹین میکس کا ڈسپلے 5.8 انچز جبکہ ٹین میکس کا 6.5 انچز ڈسپلے رکھا گیا ہے جوکہ اب تک کا سب سے بڑا آئی فون ہے۔

جبکہ ٹین آر آئی فون ٹین ایکس ایس کا سستا ورژن ہوگا جو اکتبو کے اواخر میں ریلیز کیا جائے گا، اس فون میں 6.1 انچ کی اسکرین ایل سی ڈی اسکرین نصب ہوگی جبکہ بیک کیمرا کے ساتھ خصوصی ٹیلی فوٹو لینس بھی نہیں ہوگا۔

آئی فون ٹین ایس (64GB) کی تعارفی قیمت 999 ڈالر اور آئی فون ٹین میکس 1099 ڈالر مقرر کی گئی ہے، دونوں 21 ستمبر سے پری آرڈر کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کمپنی کے اعلان کے مطابق آئی فون ایکس آر 26 کی قیمت 749 ڈالر ہے اور یہ 26 اکتوبر کو مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں