پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج:  کاروبار میں مثبت رجحان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں بتدریج بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ حصص کا کاروبار شروع ہونے کے ابتدائی ایک گھنٹہ میں ملا جلا رجحان رہا تاہم اس کے بعد اشاریہ بہتر ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے فائل کیے جانے کے وقت 100 انڈیکس 283 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 805 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 

جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس آغاز میں 100 انڈیکس 40 ہزار 522 پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی مارکیٹ میں منفی رجحان ریکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 183 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 339 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ 

صبح دس بجے کے بعد مارکیٹ میں ایک بار پھر مثبت رجحان سامنے آیا، اس مرحلہ پر  مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس 385 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 907 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ جس سے کاروباری حضرات نے اطمینان کا اظہار کیا لیکن یہ خوشی بھی زیادہ دیرپا ثابت نہیں  ہوئی اور ایک بار پھر مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔ 

اب تک کاروبار کے دوران 266 کمپنیوں کے شیئرز کی خریدوفروخت ہوئی، جس میں 187 کمپنیوں میں مثبت جب کہ 69 کمپنیوں کے سودوں میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔

بدھ کو بھی اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا تھا تاہم یہ رجحان زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 237 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں