مری اور نتھیا گلی کے گورنر ہاؤس کو ریسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ


اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت نے سادگی مہم کو جاری رکھتے ہوئے مری اور نتھیا گلی کے گورنر ہاؤسز کو ریسٹ ہاؤسز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

ہم نیوز کے مطابق عوام کو مری اور نتھیا گلی کے لگژری گورنر ہاؤسز میں قیام کرنے کی سہولت دی جائے گی جس کے لیے سیاحوں اورعوام کو سیون اسٹار ہوٹل کے برابر کرایہ ادا کرنا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق نتھیا گلی کے ریسٹ ہاؤسز سے خیبرپختونخوا حکومت نے دو سالوں میں 17 کروڑ روپے کمائے ہیں اور ان عمارات کو عوام کے لیے کھولنے سے بڑے پیمانے پر کمائی کا امکان ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی تقریر میں سادگی اختیار کر کے حکومتی اخراجات کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار کرنے سے انکار کرتے ہوئے عمارت کو تعلیمی ادارہ بنانے کا اعلان بھی کیا تھا۔ 

اس سے پہلے گورنر ہاؤس سندھ کا پارک عوام کی سیروتفریح کے لیے کھولا جا چکا ہے۔ 


متعلقہ خبریں