آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے کی پالیسی جاری رکھنے پر بات چیت کی۔ 

اس سے قبل آرمی چیف نے پاکستان کا دورہ کرنے والے افغان وفد سے بھی ملاقات کی اور علاقائی امن اور تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا۔ 

آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں  آرمی چیف نے امن و امان اور استحکام کی موجودہ صورتحال میں فاٹا کے صحافیوں کے کردار کو سراہا۔ 


متعلقہ خبریں