پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش


لاہو: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم چار ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلنے بنگلہ دیش جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق میچزیکم اکتوبر سے آٹھ  اکتوبر تک کھلنا میں کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کوالالمپور روانہ ہو جائیگی جہاں گیارہ سے 14 اکتوبر تک کیمپ لگایا جائےگا۔

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ 18 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق کھیلے جانے والے تین ایک روزہ میچز آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہیں اور آئندہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ مرحلے کا درجہ رکھتے ہیں۔

سیریز کے بعد ٹیم ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے ملائیشیا سے ویسٹ انڈیز روانہ ہو جائےگی۔

میگا ایونٹ سے قبل قومی ٹیم جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ چار اور چھ نومبر کو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔

پاکستان کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت اور آئرلینڈ کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ۔ گروپ میچز نو نومبر سے گیانا میں شیڈول ہیں۔


متعلقہ خبریں