پنجاب میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے تفصیلات طلب


لاہور: حکومت پنجاب نے اساتذہ کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز(ڈی ای او) سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
پنجاب کے وزیر تعلیم  ڈاکٹر مراد راس نے ڈی ای اوز کو 17 ستمبر تک تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ابتدائی مرحلے میں سائنس، آرٹس، کمپیوٹر اور ڈرائینگ کے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے جبکہ معذور افراد کے لیے تین اور اقلیتیوں کے لیے پانچ فیصد کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔

آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 52 ہزار دو سو 31 سرکاری اسکول ایک کروڑ 12 لاکھ 94  ہزار بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔

پنجاب میں لڑکوں کے لیے 28 ہزار چھ سو 79 اور لڑکیوں کے لیے 24 ہزار دو سو 62 اسکول ہیں جبکہ خواتین اساتذہ کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار899  اور مرد اساتذہ کی تعداد 55  ہزار560 ہے۔


متعلقہ خبریں