ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی کے امیدواروں کی فہرست جاری

ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخاب آج ہو گا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے نام جاری کردیے ہیں۔ 

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این اے 56 سے ملک خرم جبکہ 53 سے علی اعوان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ 

اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے منصور حیات خان، این اے 131 سے ہمایوں اختر خان، این اے 243 سے محمد عالمگیر خان، این اے 247 سے آفتاب صدیقی، پی کے 3 سے ساجد علی،  پی کے 7 سے فضل مولا،  پی کے 97 سے فیصل امین خان،  پی کے 78 سے محمد عرفان اور پی کے 99 سے آغا اکرام اللہ  گنڈاپور انتخابی میدان میں اتریں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس 87 سے سردار قادر بخش کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، پی پی 27 سے شاہنواز راجہ،  پی پی 296 سے اویس دریشک اور پی پی 272 سے زہرہ بتول تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ 


متعلقہ خبریں